ضلع سانگھڑکپاس کی پیداوارکے لحاظ سے پہلے نمبرپر

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:36

ملتان۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)کپاس کی نئی فصل کی آمدکے بعد صوبہ سندھ کا ضلع سانگھڑپیداواری لحاظ سے پہلے نمبرپرآگیا ہے۔

(جاری ہے)

15 اکتوبر2017ء تک سندھ کے ضلع سانگھڑ کی جیننگ فیکٹریوں میں 12لاکھ72 ہزار431 گانٹھ کپاس پہنچی ۔پنجاب کے ضلع بہاولپور کی جننگ فیکٹریوںمیں 3 لاکھ97 ہزار577 گانٹھ جبکہ ضلع بہاولنگرکی جننگ فیکٹریوں میں3لاکھ85 ہزار339گانٹھ کپاس پہنچی ۔