کوٹلی‘تحصیلدار آفس کا کلرک شراب کے نشے میں دھت پولیس کے ہتھے چڑ گیا

گاڑی کی تلاشی پر چار بوتل شراب برآمد‘ اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر پیچھے آنے والے سے بھی شراب برآمد

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:29

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) تحصیلدار آفس کا کلرک شراب کے نشے میں دھت پولیس کے ہتھے چڑ گیا گاڑی کی تلاشی پر چار بوتل شراب برآمد جبکہ اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر پیچھے آنے والے سے بھی شراب برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی چوہدری ذوالقرنین نے میڈیا کو بتایا کے ایڈیشنل ایس ایچ او طاہر ایوب مہتاب اسلم نے دوران پڑتال منشیات اسلحہ ساردہ کراس کے قریب نکیال کی جانب سے آنے والے مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روک کر تلاشی لی تو ملزم کے موٹر سائیکل کے ساتھ لگے شاپر سے شراب برآمد کر کے ملزم سفارت کو حراست میں لیا تو ملزم نے خود بھی شراب پی ہوئی تھی اور بتایا کے میر ے پیچھے آنے والی سیلون کار میں شراب ہے جس پر پولیس نے ناکہ لگا کر ساردہ کیجانب سے آنے والی کار نمبر583کو روکا تو اس میں سوار تحصیلدار آفس کا کلرک راجہ فریاد بھی شراب کے نشے میں دھت پایا گیا جسے ملازمین کی مدد سے حراست میں لیا تو دوران تلاشی گاڑی سے چار بوتل شراب اعلی کوالٹی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف 3/4 منشیات ایکٹ اور14Amاور گیارہ شراب نوشی مقدمہ علت نمبر382/17 کے تحت میڈیکل میں شراب نوشی کی تصدیق کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی-

متعلقہ عنوان :