سردارفاروق سکندر کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح پور تھکیالہ کا دورہ‘بھارتی افواج کی فائرنگ سے زخمی افراد کی عیادت

حکومت آزادکشمیرمتاثرین کنٹرول لائن کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے مشکل کی اس گھڑ ی میںمتاثرین کنٹرول لائن کے ساتھ کھڑے ہیں‘وزیر مال

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:29

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے بھارتی افواج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہونے والوںکی عیادت کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال فتح پورتھکیالہ کادورہ کیا۔وزیرمال نے لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹر کے زخمیوںمحمددین ولدمحمدفیاض موہڑہ جندروٹ،خورشیدولدعبدالغنی دریاڑی،حبیبہ شوکت دخترخورشیددریاڑی،موتیاںبیگم زوجہ عبدالغنی دریاڑی، ادیبہ کوثردخترمحمدتاج،فضیلت بیگم زوجہ محمدعارف سکنہ دھروتی کی عیادت کی اورہسپتال انتظامیہ کوہدائت کی کہ زخمیوںکے علاج معالجہ کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں ہسپتال انتظامیہ الرٹ رہے اورلائن آف کنٹرول کے زخمیوںکے علاج معالجہ میںکسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔

(جاری ہے)

وزیرمال نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت آزادکشمیرمتاثرین کنٹرول لائن کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے مشکل کی اس گھڑ ی میںمتاثرین کنٹرول لائن کے ساتھ کھڑے ہیںاوران کاہرممکن خیال رکھاجائے گاکنٹرول لائن سے منسلکہ علاقوںمیںمقیم جرات مندشہری افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے رہ کربھارت کوواضح پیغام دے رہے ہیںکہ وہ کسی خوش فہمی میںنہ رہیںبلکہ جلدازجلدکشمیرسے اپناغاصبانہ قبضہ چھوڑکرکشمیریوںکوان کابنیادی حق حق خودرادیت کے حصول میںرکاوٹیںڈالنے سے بازرہے۔

اس موقع پرایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹرنے وزیرمال کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ زخمیوںکوتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میںبہترین علاج معالجے کی سہولیات دی جارہی ہیںعلاوہ ازیںہسپتال انتظامیہ شدیدزخمیوںکوکوٹلی ریفرکرنے کے لیے ایمبولینس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگرسہولیات فراہم کرنے میںکوئی کوتاہی نہیںکررہی۔

متعلقہ عنوان :