انٹر کیمس ٹی ۔ٹو نٹی کرکٹ، کیمس "A"کلفٹن کیمپس کی لگاتار دوسری فتح سے ہمکنار

ورون کمار کی 4 اور رویندر کمار کی 3 وکٹیں بے سود۔ سیف نے جارحانہ 56 رنز بنائے اور3 وکٹیں لیں

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) انٹر کیمس کالج آف اکائونٹنگ اینڈ مینجمنٹ سائنس T-20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017 میںگزشتہ روز آل رائونڈ ر سیف قمر نے اپنی شاندار کارکر دگی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے عمدہ نصف سنچری 56 رنز کی اننگ تراشی اور اپنی میڈیم پیس تباہ کن بولنگ کے ذریعے صرف 8 رنز کے عوض 3 حریف بلے بازوں کو پویلین واپسی کا پروانہ تھمایا اور کیمس فرسٹ ایئر (B) کلفٹن کیمپس کو 112 رنز کی ہزہمت سے دو چار کر ا کر اپنی ٹیم کیمپس سیکنڈ ایئر (A) کلفٹن کیمپس کومسلسل دوسری فاتح سے ہمکنا ر کر ا دیا ۔

جہاں اس کے اگلے مرحلے میں کھیلنے کے امکانا ت روشن ہو گئے ہیں۔ ہل پارک کرکٹ گرائونڈ پر فاتح ٹیم کیمس "A" کلفٹن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اووز سے 2 گیند یں قبل 177 کا ہندسہ اسکو ر بورڈ پر آویزاں کر کے تمام ٹیم پویلین سدھا ر گئی۔

(جاری ہے)

با صلاحیت آل رائونڈ ر نے 30 گیندوں پر 56رنز بنائے۔ سیف نے اپنی اننگ کے دوران 11 بار گیند کو بائونڈ ری لائین کی سیر کرائی، ذوہیب نے 28 رنز 24 گیندوں پر 3 چوکوں کی بدولت بنائے۔

میڈیم پیسر ز کمار بر ادران نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ ورون کمارنے 26 رنز کے عو ض4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اویند ر کمار نے 3 وکٹیں 40 رنز کے بدلے حاصل کیں۔ جوابی بیٹنگ میںکیمس "B" کلفٹن کیمپس کی ٹیم آل رائونڈ ر سیف قمر کی جارحانہ میڈیم پیس بولنگ کے آگے 13.2 اووز میں صرف60 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بلال عبدالغنی 3 چوکوں کی مددسے 26 اور شایا ن رضا نے 2 چوکوں کے سہارے سی10 رنز بنا سکے۔

ان دونوں کے علا وہ کیمس "B" ٹیم کا کوئی اور بیٹسمین ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔ سیف قمر نے جادوئی اسپیل کر تے ہوئے صرف 8 رنز کے عوض مخالف ٹیم کے 3اہم ترین بیٹسمینوں کو میدان بدر کیا جبکہ آغا تیمور نے بھی عمدہ بولنگ کر تے ہوئے 13 رنز کے عوض 2 وکٹوں پر ہا تھ صاف کیا ۔ میچ کے اختتام پر مینجر کیمس کالج سجا دہمدانی نے فاتح ٹیم کے سیف قمر کی میچ وننگ آل رائونڈ ر کا رکر دگی پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا اس موقع پر کوچ کیمس کالج کرکٹ ٹیمز شیخ مظہر بھی موجو د تھے۔ امپا ئرنگ کے فرائض اختر قریشی ، اور واصف جمل نے انجام دیئے جبکہ آفیشل اسکورنگ کی ذمہ داری یاسین قاضی نے نبھائی ۔

متعلقہ عنوان :