بلاول بھٹو زرداری کل ٹنڈومحمدخان میں اسپتال کا افتتاح اور دیوالی کی تقریب میں شرکت کریںگے

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:22

بلاول بھٹو زرداری کل ٹنڈومحمدخان میں اسپتال کا افتتاح اور دیوالی کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کل جمعرات ٹنڈومحمدخان میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کارڈیوکیئراسپتال کا افتتاح کریں گے جبکہ بعدازاں وہ دیوالی کی ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پاکستان پیپلزپارٹی ٹنڈومحمدخان کے ضلعی صدراور رکن سندھ اسمبلی سید اعجاز شاہ بخاری نے بتایا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمعرات کو ایک روزہ دورے پر ٹنڈومحمدخان پہنچیں گے جہاں وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کارڈیوکیئراسپتال کا افتتاح کریں گے اور دیوالی کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹوزرداری کے دورہ ٹنڈومحمدخان کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :