پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کھلے سمندرمیں کارروائی 25بھارتی ماہی گیرگرفتار

4کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:22

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کھلے سمندرمیں کارروائی 25بھارتی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرکے 25بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیاہے جبکہ 4کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق پاکستان میری ٹائم کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے 4دن کی کارروائی کے دوران پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کرنے پر 25بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی 4کشتیوں کو قبضے میں لے لیاہے۔اعلامیئے کے مطابق گرفتار ماہی گیروں کومزید قانونی کارروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :