ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ اور رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کیخلاف پھٹ پڑے ایم کیو ایم میں کئی لوگ خبریں لیک کررہے ہیں، پارٹی میں اختلاف کی وجہ سے لوگ پی ایس پی کی جانب دیکھ رہے ہیں، سلمان مجاہد بلوچ ڈسٹرکٹ سائوتھ کے عوامی مسائل کو ایم کیو ایم نے نظر انداز کیاہے۔شہر قائد کے عوامی مسائل کو ایم کیو ایم توجہ نہیں دے رہی ہے، کامران فاروقی

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:22

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے ہیں رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ اور رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کیخلاف پھٹ پڑے جبکہ ایم پی اے کامران فاروقی نے پی ایس پی میں شامل ہونے پر غورشروع کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومٹ پاکستان میں کھل کراختلافات سامنے آگئے ہیں بیشترارکان اسمبلی میں پارٹی چھورنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ اور رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی نے پارٹی میں اختلافات کی تصدیق کی ہے۔

سلمان مجاہد بلوچ نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ ایم کیو ایم میں کئی لوگ خبریں لیک کررہے ہیں، پارٹی میں اختلاف کی وجہ سے لوگ پی ایس پی کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مئیر کراچی بھی پارٹی میں اختلاف کا رونا رو رہے ہیں۔وسیم اختر نے بھی عوام کے مسائل کے حل کے لئے کچھ نہیں کیا، وہ ایم کیو ایم سے خاصے ناراض نظر آرہے ہیں۔ دوسری جانب سے کامران فاروقی کے بھی پارٹی سے اختلافات سامنے آگئے ہیں،میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ سائوتھ کے عوامی مسائل کو ایم کیو ایم نے نظر انداز کیاہے۔میں سلمان بلوچ کی باتوں سے پوری طرح اتفاق کرتا ہو۔شہر قائد کے عوامی مسائل کو ایم کیو ایم توجہ نہیں دے رہی ہے۔