وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑکی کوئٹہ نیو سریاب سبی روڈ پر ہونے والے بم دھماکہ کی شدید مذمت

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:22

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑکی کوئٹہ نیو سریاب سبی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے کوئٹہ نیو سریاب سبی روڈ پر ہونے والے بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے اور اس دھماکہ کے نتیجہ میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر نے دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :