وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کا ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹرمحمود فکری کی اچانک موت پر اظہارافسوس

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:19

وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کا ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹرمحمود ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات ریگولیشن اورکو آر ڈی نیشن سائرہ افضل تارڑ کا ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹرمحمود فکری کی اچانک موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا جو منگل کے روز دل کے دورے سے جاں بحق ہو گئے وہ یورا گوئے میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ تھے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بین الاقوامی صحت برادری کا بہت بڑا نقصان ہے ۔

ڈاکٹر محمود فکری صرف اس سال کے لئے ڈبلیو ایچ او کے مشرقی بحیرہ روم کے ریجنل ڈائریکٹر منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے 22 ممالک پر مشتمل ممالک کے افراد کی صحت کی بہتری و حفاظت کے لیے پورے خطے کی نمائندگی کی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پاکستان کے عظیم دوست تھے اور رواں سال انہوں نے دو بار پاکستان کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

آخری بار گزشتہ ہفتہ وہ پاکستا ن کے دورے پر تھے جس میں انہوں نے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل کمیٹی کے انتہائی کامیاب اجلاسوں کی قیادت کی جس میں ریاستوں کے وزراء اور اعلی حکام نے حصہ لیا ڈاکٹر فکری کی بین الاقوامی صحت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

میں وزارت صحت کے تمام ساتھیوں کے ہمراہ ڈبلیو ایچ او کے تمام عملے سے ہمدردی رکھتی ہوں اور ان کے سوگوار خاندان کے لیے دعا گو ہوں ۔اللہ ان کی روح کو دائمی سکون دے اور ان کے لواحقین کو یہ عظیم صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے ۔