Live Updates

جس ریکارڈ میں عمران خان کے خلاف تمام ثبوت ہیں وہ نہیں منگوائے گئے‘

جوا کھیلنے والے صادق اور امین ہیں باقی سب چور ‘ عمران خان کے پاس بیرونی فنڈنگ سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ‘ اس نے ٹیکس چوری اور غلط بیانیاں کی ‘ عمران خان کسی عدالتی حکم کو معتبر نہیں سمجھتے وزیر نجکاری دانیال عزیز کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:16

جس ریکارڈ میں عمران خان کے خلاف تمام ثبوت ہیں وہ نہیں منگوائے گئے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جس ریکارڈ میں عمران خان کے خلاف تمام ثبوت ہیں وہ نہیں منگوائے گئے‘ جوا کھیلنے والے صادق اور امین ہیں باقی سب چور ہیں‘ عمران خان کے پاس بیرونی فنڈنگ سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ہیں‘ عمران خان نے ٹیکس چوری اور غلط بیانیاں کی ہیں‘ عمران خان کسی عدالتی حکم کو معتبر نہیں سمجھتے۔

بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری نکالے ہیں۔ عدالت نے طاہر القادری اور عمران خان کی زمینیں قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایس ایس پی تشدد کیس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جاچکی ہے۔ خیبرپختونخواہ میں احتساب دفتر کو تالے لگانے والوں نے نیب چیئرمین کیلئے تین نام دیئے عمران خان کے تمام معاملات کھل کر عوام کے سامنے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کسی عدالتی حکم کو معتبر نہیں سمجھتے۔ عمران خان نے 1997 اور 2002 کے کاغذات نامزدگی میں بھی غلط بیانی کی جس ریکارڈ میں عمران خان کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں وہ نہیں منگوایا گیا۔ جہانگیر ترین اپنے کیس میں مختلف الزامات کا اعتراف کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان نے عدالت میں جو جھوٹ بولا ہے وہ ریکارڈ کا حصہ ہے۔ عمران خان نے خود تسلیم کیا کہ جوا کھیل کر پارٹی کا قرض اتارا۔ جوا کھیلنے والے صادق اور امین ہیں باقی سب جھوٹے ہیں۔ عمران خان کے پاس بیرونی فنڈنگ سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ہے عمران خان نے ٹیکس چوری اور غلط بیانیاں کی ہوئی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات