دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا ہمارا اصل مشن اور ترجیح ہونی چاہئے،

یہ مقصد دہشت گردی کے خلاف اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے، بے گناہ پاکستانیوں کی جان لینے والے ہمارے دشمنوں کے ایجنٹ ہیں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:16

دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا ہمارا اصل مشن اور ترجیح ہونی چاہئے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا ہمارا اصل مشن اور ترجیح ہونی چاہئے،یہ مقصد دہشت گردی کے خلاف اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے، بے گناہ پاکستانیوں کے جان لینے والے ہمارے دشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور جانی نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا ہمارا اصل مشن اور ترجیح ہونی چاہئے اور یہ مقصد دہشت گردی کے خلاف اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ بے گناہ پاکستانیوں کے جان لینے والے ہمارے دشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔ قائد حزب اختلاف نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :