انڈس ہائی وے پر بس اور ٹرک میں تصادم ،7افراد جاں بحق متعدد زخمی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 14:47

انڈس ہائی وے پر بس اور ٹرک میں تصادم ،7افراد جاں بحق متعدد زخمی
سیہون(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -18اکتوبر 2017ء ):سیہون شریف کے علاقے میں انڈس ہائی وے پر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے مسافر بس کو ٹکر مار دی ۔ تصادم کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں ۔امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پہنچ کر امدادی کاروائیوں کا آغازکر دیا۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔