وزیراعلیٰ پنجاب انارکلی بازار کیلئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا وعدہ پورا کریں‘ اشرف بھٹی

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:16

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف انار کلی بازار کیلئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے وعدے کی تکمیل کو یقینی بنائیں، انارکلی بازار میںپارکنگ نہ ہونے اور تجاوزات کے باعث تاجروں کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے مارکیٹوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی کیلئے کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے حکومت کو ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ،اشرف بھٹی نے کہا کہ پارکنگ پلازہ کیلئے جگہ کی نشاندہی کے بعد وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ تاجروں کے دیرینہ مطالبے کو پورا کیا جائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے باعث تاجر برادری مشکلات کا شکار ہے اور ان کا کاروبار متاثر ہو رہاہے،انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ تجاوزات کے خلاف صوبہ بھر میں بلا تفریق آپریشن کے اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں ۔

انہوں نے کہا کہ تاجرمشکلات کے باوجود معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :