خواجہ ناظم الدین کی 53 ویں برسی 22 اکتوبر کو منائی جائے گی

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:16

خواجہ ناظم الدین کی 53 ویں برسی 22 اکتوبر کو منائی جائے گی
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما ،پاکستان کے دوسرے گور نر جنرل اور وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین کی 53ویں برسی 22اکتوبر بروزاتوار کو منائی جائے گی ۔ اس موقع پر قرآن خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی اور فاتحہ خوانی بھی ہو گی۔

(جاری ہے)

خواجہ ناظم الدین بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی وفات کے بعد 15اگست 1947سے لے کر 11ستمبر 1948ء تک پاکستان کے پہلے گورنر جنرل رہے۔

انہیں 14ستمبر 1948ء کو پاکستان کا دوسرا گورنر جنرل مقرر کیا گیا اور وہ اس عہدے پر 17اکتوبر 1951ء تک فائز رہے۔ بعد ازاں خواجہ ناظم الدین کو پاکستان کے پہلے وزیر اعظم و قائد ملت لیاقت علی خان کے قتل کے بعد 17اکتوبر 1951ء کو پاکستان کا دوسرا وزیر اعظم مقرر کیا گیا تھا ۔خواجہ ناظم الدین 17اپریل 1953ء تک اس عہدہ پر فائز رہے ۔ وہ 22 اکتوبر 1964ء کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔

متعلقہ عنوان :