صنعتی اور کمرشل پلازوں پر سبزیاں کاشت کرکے پیداوار میںاضافہ کیا جا سکتا ہے، زرعی ماہرین

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:14

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) صنعتی اور کمرشل پلازوں پر سبزیاں کاشت کرکے پیداوار میں کئی گنا اضافہ کیاجاسکتاہے کیونکہ سبزیاں ہماری خوراک کا اہم جزو ہونے کے باعث ہمیں وٹامن ، لحمیات اور فائبر مہیا کرتی ہیں جبکہ پاکستان میں کل کاشت رقبہ کے 2.8فیصد رقبہ پر سبزیات کاشت کی جاتی ہیں جس میں 4فیصد صوبہ پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہاکہ وزیرا علیٰ پنجاب نے صوبہ میں سبزیوں کی پیداوار بڑھانے اور عوام کو سستی اور معیاری سبزیوں کی فراہمی کے لیے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں اور ان منصوبوں میں کاشتکاروں کو سبزیوں کے زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل نئی اقسام کے خالص اور معیاری بیجوں کی فراہمی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال بارے آگاہی اور مارکیٹنگ نظام کی اصلاح شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصدکاشتکاروں کو سبزیاں اگانے کی طرف راغب کرنا ہے ۔انہوں نے زرعی توسیعی افسران اور فیلڈ عملہ کوہدایت کی کہ وہ سبزیوں کے کاشتکاروں سے روابط کو بڑھائیںاوران کوسبزیوں کی کاشت کے جدید طریقوں ٹنل فارمنگ اور کچن گارڈننگ بارے رہنمائی فراہم کریں۔