ون ونڈو سکیم کے تحت چھوٹے کسانوں کو ترجیحی بنیادوں پر قرضہ جاری کیا جائے گا، زرعی ترقیاتی بینک

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:14

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میں زرعی ترقیاتی بینک نے چھوٹے کسانوں و کاشتکاروں سمیت ملک بھر کے زراعت پیشہ افراد کیلئے گندم اور دیگر فصلوں ربیع کی کاشت کی غرض سے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے آسان شرائط کے تحت زرعی قرضوں کی فراہمی کاسلسلہ شروع کر رکھا ہے تاکہ 25ایکڑ آبپاش اور 50ایکڑ بارانی رقبہ رکھنے والے کاشتکار گندم سمیت دیگر فصلوں ربیع کی کاشت کیلئے بیج، کھاد، دیگر زرعی ضروریات کے حصول کیلئے پاس بک کے ذریعے بر وقت قرضے حاصل کر سکیں ۔

(جاری ہے)

زرعی ترقیاتی بینک فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتا یا کہ متعلقہ علاقوں کے موبائل کریڈٹ آفیسرز ہر سوموار کو کاشتکاروں سے قرضوں کی فراہمی کیلئے درخواستیں وصول کررہے ہیں جبکہ متعلقہ زرعی ترقیاتی بینکوں کی برانچز کے منیجرزکو تین روز کے اندر اندر زرعی قرضے جاری کرنے کا پابند بنایا گیا ہے ۔انہوںنے بتا یا کہ اس اقدام کا مقصدچھوٹے کاشتکاروں کو با لخصوص اور دیگر کسانوں کو بالعموم تمام ضروری زرعی سہولیات کی فراہمی ہے تاکہ وہ مالی مشکلات سے نجات حاصل کر کے سرسبز زرعی انقلاب لانے اور غذائی خود کفالت میں ممد و معاون ثابت ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :