ویتنام میں 7کلو وزنی بچے کی پیدائش

بدھ 18 اکتوبر 2017 14:37

ویتنام میں 7کلو وزنی بچے کی پیدائش
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اکتوبر2017ء):ویتنام میں ایک خاتون کے گھر 7کلو وزنی بچے کی پیدائش ہوئی ہے ،بچے کی پیدائش ویتنام کے مقامی ہسپتال میں ہوئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں ۔

(جاری ہے)

کلو7وزنی بچے کی پیدائش نے سب لوگوں کے ساتھ ساتھ والدین کو حیران کر دیا ہے جب ڈاکٹروں نے اس کے والد کو بچے کے وزن کے بارے میں بتایا تو اس کا والد بھی حیران رہ گیا ۔ بچے کا وزن 15.7یعنی 7.1کلو گرام ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل اس جوڑے کے ہاں وزنی بچے کی پیدائش 2013ء میں ہوئی تھی جس کا وزن پیدائش کے وقت4.2کلو گرام تھا ۔