سعودی حرمین ایکسپریس ٹرین اپنا پہلا تجرباتی سفر طے کر کے جدہ سے مکہ پہنچ گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 14:35

سعودی حرمین ایکسپریس ٹرین اپنا پہلا تجرباتی سفر طے کر کے  جدہ سے مکہ ..
مکہ المکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء) سعودی مقامی ذرائع کے مطابق حرمین ایکسپریس ٹرین پہلی بار منگل کی صبح اپنا تجرباتی سفر طے کر کے جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گئی۔ دونوں شہروں کو جوڑنے والی ریلوے لائن مکمل ہوجانے کے بعد یہ تجربہ کیا گیاہے ۔ اس تجربے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ اور ریلوے جنرل کارپوریشن کے سربراہ ڈاکٹر رمیح الرمیح ، سعودی ریلوے کمپنی کے چیئرمین ڈاکٹر بشار المالک اور اسپینی گروپ میں شامل کمپنیوں کے سربراہ ٹرین میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

الرمیح نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے کہ مکہ کو مدینہ سے جوڑنے والی حرمین ٹرین چلانے کا تجربہ کامیاب رہا اور جلد تجربات مکمل ہونے پر اور اس بات کی تصدیق ہونے پر کہ ٹرین ٹھیک کام کر رہی ہے اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ مکہ مکرمہ میں اس ٹرین کا ریلوے اسٹیشن الرصیفہ محلے میں شہر کےداخلی حصے پر بنایا گیا ہے جسکا رقبہ 5 لاکھ 3ہزار مربع میٹر ہے اور یہ حرم شریف سے صرف 4 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ یہ اسٹیشن مدینہ منورہ، جدہ، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں قائم اسٹیشنوں میں سے پانچواں ہے۔

متعلقہ عنوان :