طالبان کے افغان صوبے پکتیہ اور غزنی میں حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 71 ہوگئی

بدھ 18 اکتوبر 2017 14:58

پکتیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) طالبان کے افغان صوبے پکتیہ اور غزنی میں حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 71 ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز افغان صوبے پکتیہ میں خودکش حملے اور پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی جبکہ 150 کے قریب زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

طالبان کی جانب سے دوسرا حملہ صوبہ غزنی میں کیا گیا جہاں کار دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوئے۔پکتیہ کے گورنر ہدایت اللہ حامدی کے مطابق طالبان نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے لئے سیکیورٹی فورسز سے ٹرک چھینا جسے کارروائی میں استعمال کیا گیا جب کہ حملے میں پولیس چیف بریگیڈئیر جنرل توریالی ابدیانی بھی ہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :