7اے ایس پیز کو پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا، ایف سی پشاور رپورٹ کرنے کے احکامات

پنجاب حکومت نے بلوچستان رپورٹ کرنے کے لئے ایس پی نجیب اللہ پندرانی کو بھی ریلیو کر دیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 14:58

7اے ایس پیز کو پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا، ایف سی پشاور رپورٹ کرنے کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) صوبائی حکومت نے 7اے ایس پیز کو پنجاب سے ریلیو کر دیا ، ان افسران کو ایف سی پشاور رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن پولیس افسران کو پنجاب سے ریلیو کیا گیا ہے ان میں اے ایس پی گارڈن ٹائون عائشہ بٹ،اے ایس پی رائے ونڈ عبد الوہاب،اے ایس پی نیو ملتان شہزاد عمر عباس بابر،اے ایس پی پنڈی گھیپ ضیاء الدین، اے ایس پی گوجر خان توحید رحمان میمن ،اے ایس پی رحیم یار خان فاروق احمد اور اے ایس پی سرگودھاحفیظ الرحمن شامل ہیں۔

تمام پولیس افسران کو ایف سی پشاور خیبر پختوانخواہ رپورٹ کرنے کے احکاما ت دئیے گے ہیں۔پنجاب حکومت نے ایس پی نجیب اللہ پندرانی کو بھی ریلیو کر دیا ۔ انہیں بلوچستان رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے گئے تھے۔