صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کوئٹہ دھماکے پر افسوس کا اظہار

عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ،ْ بیان

بدھ 18 اکتوبر 2017 14:51

صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کوئٹہ دھماکے پر افسوس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ ایک بیان میں صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی اور زخمیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ بزدلانہ حملوں سے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ شاہد خاقان عباسی نے فرائض کی انجام دہی میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔زیر اعظم نے واقعہ میں زخمی ہونے والے کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔