کھوئی رٹہ کنٹرول لائن کاقریبی علاقہ ٹائیں کراس بنیادی سہولیات سے محروم

کراس تا ٹائیں روڈٹوٹ پھوٹ کا شکا ر گورنمنٹ گرکز پرائمری سکول بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگا

بدھ 18 اکتوبر 2017 14:47

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) کھوئی رٹہ کنٹرول لائن کاقریبی علاقہ ٹائیں کراس بنیادی سہولیات سے محروم کراس تا ٹائیں روڈٹوٹ پھوٹ کا شکا ر گورنمنٹ گرکز پرائمری سکول بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہا ہے بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کے ڈسپنسری تک موجود نہیں جہاں فرسٹ ایڈ دیا جا سکے عوام علاقہ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے آج تک کسی حکومت نے بھی اس علاقہ کے مسائل کی طرف توجہ نہ دی ان خیالات کا اظہار راجہ ربنواز ، چوہدری خوشحال ، راجہ قربان ، محمد وسیم و دیگر نے صحافیوں سے مسائل کے حوالہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا رہنمائوں نے کہا کہ کراس تاٹائیں روڈ کا 3 سال قبل پختگی کا کام شروع کیا گیا لیکن چند دن کام کر نے کے بعد ٹھیکیدار راجہ مظہر غائب ہو گیا اور کام اسی طرح ادھورا پڑا ہے ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ مجھے فنڈز ہی نہیں ملے تو میں کیسے کام کروں رقم دلائی جائے تاکہ کام شروع ہو سکے کنٹرول لائن کے قریب ہونے کی وجہ سے ہمیں شدید پریشانی کا سامنا ہے اگر کوئی شخص بھارتی افواج کی فائرنگ سے زخمی ہو جاتا ہے تو سڑک خراب ہونے کی وجہ سے مریض کو کندھوں پر اٹھا کر کئی میل دور سفر کر کے ہمیں کھوئی رٹہ ہسپتال جانا پڑتا ہے حکومت فی الفور سڑک کو پختہ کرنے کے اقدامات کرے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر آئے روز بھارتی افواج کی جانب سے فائرنگ ہوتی ہے اور کئی افراد زخمی اور کئی جاں بحق ہو چکے ہیں ڈسپنسری نہ ہونے کے باعث مریض کو فرسٹ ایڈ بھی نہیں دیا جا سکتا ہے ہمیں کنٹرول لائن کے قریب رہنے کے سزا مل رہی ہے یہاں پر ایک گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہا ہے بچیاں کھلے آسمان تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں سکول کی عمارت ہی موجود نہیں فی الفور طالبات کے لیے سکول کی عمارت دی جائے ہمارے جائز مطالبات پورے نہ کیے گئے تو حکومت کے خلاف شدید احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ دار حکومت پر ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :