وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تمام جائیداد منجمد کر دی گئی ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 اکتوبر 2017 14:15

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تمام جائیداد منجمد کر دی گئی ۔ ذرائع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اکتوبر 2017ء) : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تمام بینک اکاؤنٹس اور جائیداد منجمد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کی جائیداد کی خرید و فروخت یا جائیداد سے متعلق کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہو سکے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈار کی جائیداد منجمد کرنے کے لیے نیب نے اندرون ملک اداروں کو خط لکھ رکھا ہے۔ اسحاق ڈار کی بیرون ملک موجود جائیداد کو بھی منجمد کر دیا گیا ہے جبکہ بیرون ممالک کو نیب پہلے ہی خط لکھ چکی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار کی جائیداد منجمد کرنے کے احکامات چئیرمین نیب کی جانب سے دئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :