دہشتگردوں کا بنوں میں سکیورٹی اہلکاروںپر حملہ ،ْ دو اہلکار شہید

بدھ 18 اکتوبر 2017 14:41

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) دہشت گردوں نے بنوں میں سیکیورٹی اہلکاروں پر آئی ای ڈی دھماکے سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہو گئے ۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق بنوں کے علاقے میں جلا ل چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی دھماکے سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہو گئے ۔شہید ہونے والوں میں سپاہی تصور علی اور سپاہی غلام ربانی شامل ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ کے علاقے سبی کوٹ میں دہشت گردوں نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنا یا جس کے نتیجے میں 5اہلکاروں سمیت 6افراد شہید جبکہ 22زخمی ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :