اتنا اہم کیس مسلسل تاخیر کا شکار ہوہا ہے ،ْجج محمد بشیر کا برہمی کا اظہار

بدھ 18 اکتوبر 2017 14:31

اتنا اہم کیس مسلسل تاخیر کا شکار ہوہا ہے ،ْجج محمد بشیر کا برہمی کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار قومی احتساب بیورو کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں دائر ریفرنس کے سلسلے میں احتساب عدالت میں چھٹی مرتبہ پیش ہوئے تاہم ان کے وکیل کی عدم موجودگی کی وجہ سے عدالتی کارروائی ملتوی کردی گئی۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحق ڈار کے خلاف پاناما پیپرز کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کی۔

سماعت کے آغاز میں اسحق ڈار کے وکیل خواجہ حارث کی معاون وکیل ایڈوکیٹ مؤمنہ نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ حارث اس وقت ملک سے باہر چلے گئے ہیں تاہم عدالتی کارروائی جاری رکھی جاسکتی ہے جبکہ وہ اپنی واپسی کے بعد عدالت میں گواہاں سے جراح کریں گے جس پر جج محمد بشیر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اتنا اہم کیس مسلسل تاخیر کا شکار ہوہا ہے۔

(جاری ہے)

جج محمد بشیر نے پہلی مرتبہ اسحق ڈار کو بطور ملزم کٹہرے میں بلوایا اور خواجہ حارث کی عدم موجودگی کے حوالے سے سوال کیا جس پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ان کے وکیل کو عدالت میں پیش ہونا تھا تاہم وہ اچانک بیرونِ ملک روانہ ہوگئے جس کا علم انہیں بھی وکیل کی روانگی کے بعد ہوا۔ایڈوکیٹ مؤمنہ نے عدالت سے 25 اکتوبر تک سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی جبکہ پراسیکیوٹر کے وکیل نے عدالت سے آئندہ سماعت کے لیے 20 اکتوبر کی درخواست کی تاہم جج محمد بشیر نے دونوں وکلا کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سماعت کو 23 اکتوبر تک ملتوی کردیا۔