تین چار ہفتے انتہائی اہم ہیں، ن لیگ والے جھگڑے میں جائیں گے تو جمہوریت کا جہاز پاش پاش ہوجائے گا،عبدالرحمن ملک

سندھ میں سب سے زیادہ تفتیش پیپلزپارٹی کے خلاف ہوئی ہے۔کسی کے پاس سندھ کے وزرا کی کرپشن کے ثبوت ہیں تو ہمیں پیش کریں، بات چیت

بدھ 18 اکتوبر 2017 14:18

تین چار ہفتے انتہائی اہم ہیں، ن لیگ والے جھگڑے میں جائیں گے تو جمہوریت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمااور سابق وفاقی وزیرداخلہ عبدالرحمن ملک نے کہاہے کہ تین چار ہفتے انتہائی اہم ہیں، ن لیگ والے جھگڑے میں جائیں گے تو جمہوریت کا جہاز پاش پاش ہوجائے گا،ایم کیو ایم کو ایک پائی نہیں دی،ایم کیوایم والوں سے ذاتی طور پر نہیں،قیادت کی ہدایت پر ملتا تھا۔

خصوصی بات چیت میں عبدالرحمن ملک نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کوعرض کرتا ہوں کہ اداروں سے لڑائی نہ کریں۔لڑائی سے جمہوریت کا جہاز پاش پاش ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ہمارے وزیراعظم کو بھی ہٹایا گیا تاہم ہم نے خاموشی اختیارکی۔عبدالرحمن ملک نے کہا بے نظیرکی وصیت کے بارے میں الٹی سیدھی باتیں کرنے والے خدا کے خوف سے ڈریں۔انھوں نے دعویٰ کیاکہ ایم کیو ایم کو ایک پائی نہیں دی۔

ایم کیوایم والوں سے ذاتی طور پر نہیں،قیادت کی ہدایت پر ملتا تھا۔انھوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم والوں کو ڈاکواورقاتل کہنے والے آج انہیں کیسے گلے لگانے لگے ہیں۔سابق وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ سندھ میں سب سے زیادہ تفتیش پیپلزپارٹی کے خلاف ہوئی ہے۔کسی کے پاس سندھ کے وزرا کی کرپشن کے ثبوت ہیں تو ہمیں پیش کریں۔