حمزہ شہباز کے اپنے تایا نواز شریف پر بہت سے احسانات ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 اکتوبر 2017 13:49

حمزہ شہباز کے اپنے تایا نواز شریف پر بہت سے احسانات ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اکتوبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ حمزہ شہباز کے اپنے تایا نواز شریف پر بہت سے احسانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف مشرف سے ڈیل کر کے باہر چلے گئے تھے تو حمزہ شہباز نیب کے دفتر کے باہر چھ چھ گھنٹے تک بیٹھے رہتے تھے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہمیں تو کوئی سزائیں نہیں ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے 33 کروڑ روپے نقد نیب کو ادائیگی کی تھی۔ کسی کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ جب بعد میں یہ لوگ پاور میں آئے تو حمزہ شہباز شریف نے 33 کروڑ روپے نیب سے واپس لے لیے تھے۔ نیب کی تاریخ میں بھی یہ پہلی مرتبہ ہوا ہو گا کہ نیب نے جس ملزم سے پیسے لیے اُسی کو واپس بھی کیے۔ حمزہ شہباز ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے اپنے تایا پر سرمایہ کاری کی، پیسہ لگایا اور نیب کی پیشیاں بھگتتے رہے، اور یہ جدہ بیٹھ کر سُوپ پیتے رہے یا لندن میں شاموں میں کوٹ پہن کر گھومتے رہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: