شارجہ کے ال دہید روڈ پر ٹرک میں آگ لگ گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 13:42

شارجہ کے ال دہید روڈ پر ٹرک میں آگ لگ گئی
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء) ذرائع کے مطابق کل بروز منگل شارجہ کے ال دہید روڈ پر انٹرسیکشن 4 سے انٹرسیکشن 3 کی طرف جاتے ہوئے ایک ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز کی ٹیم کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ آگ بجانے کی تدابیر پر عمل کرنا شروع کر دیا تھا اور ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ وہ سڑک کے خالی ہونے اور راستہ صاف ہونے تک متبادل راستہ اختیار کریں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں ہیں ۔ تاہم کسی جانی نقصان کی بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :