ملازمت تلاش کرنے والے لوگوں کے لئے فیس بک میں تبدیلی

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:41

ملازمت تلاش کرنے والے لوگوں کے لئے فیس بک میں تبدیلی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اکتوبر2017ء) :فیس بک نے نیا سی وی فیچر آزمانا شروع کیا ہے جو ملازمت کی تلاش میں مدد گار ثابت ہو گا اور لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ لنکڈان کے مقابلے میں لا کر کھڑا کر دے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیچر کے جو اسکرین شارٹ سامنے آئے ہیں ان سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ تفصیلات پبلک پروفائل میں شیئر نہیں ہو گی بلکہ کمپنیاں انہیں دیکھ سکیں گی ۔

کچھ افراد کو اس فیچر تک رسائی حاصل ہوئی ہے ۔ جنہوں نے اس کے اسکرین شاٹ ٹوئٹر پر شیئر کئے ہیں یہ معلومات کافی اہم ثابت ہو سکتی ہے اور اس سے عندیہ بھی ملتا ہے کہ کہ بہت جلد فیس بک کی جانب سے جاب اینڈایمپلائی سرچ فنکشن متعارف کروائے جانے کا امکان ہے ۔اور اس طرح کمپنیاں لوگوں کو شرمندہ کر دینے والی تصاویر کو بھی نہیں دیکھ سکیں گے بلکہ مطلوبہ معلومات ہی ان کی رسائی میں ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :