مجھے شرم آ رہی ہے کہ میں مسلم لیگ ن کا حصہ ہوں۔ سینیٹر انور بیگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 اکتوبر 2017 13:38

مجھے شرم آ رہی ہے کہ میں مسلم لیگ ن کا حصہ ہوں۔ سینیٹر انور بیگ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اکتوبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر گذشتہ روز ڈاکٹر نہ ہونے پر خاتون کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے باہر سڑک پر بچی کو جنم دینے کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔ انور بیگ کا کہنا تھا کہ میں نے ٹی وی میں کلپ دیکھا جو حادثہ ہوا ہے وہ افسوسناک اور شرمناک ہے، بے ہودہ اور قابل مذمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو چاہئیے کہ وہ ہیلتھ سیکرٹری کو معطل کرتے اور ساتھ ہی صوبائی وزیر صحت کو بھی معطل کرتے۔ اس طرح کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ اس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو چاہئیے تھا کہ وہ مذکورہ اسپتال کے آن ڈیوٹی سٹاف کو بھی معطل کریں۔ کیونکہ جب تک صوبے میں صحت اور تعلیم کی سہولیات نہیں ہوں گی تب تک کوئی بھی معاشرہ ، صوبہ یا ملک ترقی نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ لاہورمیں سارا پیسہ لگتا ہے، کیا کسی مہذب معاشرے ایسا ہوتا ہے جیسا یہاں ہوا ہے؟ انور بیگ نے کہا کہ مجھے شرم آ رہی ہے کہ میں اس پارٹی کا حصہ ہوں،اور میں اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، شہباز شریف کو چاہئیے کہ وہ اس کا نوٹس لے کر فوری طور پر چیف سیکرٹری اورصوبائی وزیر صحت کو معطل کرنے کی بجائے انہیں فارغ کر دیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :