دبئی میں مال کی پارکنگ میں دو بھائیوں نے ایک آدمی کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 13:34

دبئی میں مال کی پارکنگ میں دو بھائیوں نے ایک آدمی کو چھریوں کے وار کر ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء) ذرائع کے مطابق دبئی میں دو بھائیوں کو دبئی کے ایک مال کی پارکنگ میں اپنے ہم وطن ساتھی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے کے جرم میں پیش کیا گیا ۔ پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان دونوں بھائیوں کو العین سے گرفتار کیا جہاں یہ لوگ ریاست کو چھوڑ کر بھاگنے کی تیاری میں تھے۔

(جاری ہے)

پارکنگ میں موجود عینی شاہد نے پولیس کو اس حادثے سے متعلق اطلاع دی جسنے اس زخمی شخص کا خون بہتا دیکھ کراسے فورا اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اسکی موت کی تصدیق کی۔ اس عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ سیڑھیوں سے اتر رہا تھا تو اسنے اس شخص کا خون بہتا دیکھا اور دو آدمی اس شخص کو گھسیٹ کے گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے اور اس کے شور مچاتے ہی دونوں وہاں سے بھاگ گئے۔ پولیس نے دونوں مجرموں کو گرفتار کرکے کیس پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :