مندرہ میں یتیم بچوں کے لیے سپورٹس کمپلیکس کاجلد افتتاح ہو گا

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:53

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) مندرہ میں یتیم بچوں کے لیے کھیل کے سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے سپورٹس کمپلیکس کاجلد افتتاح کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

قومی رابطہ کونسل پاکستان و مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کے چیئرمین عبدالمجید امجد نے گذشتہ روز سپورٹس لوورز کے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ انجمن فیض الاسلام کے یتیم بچوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں تیز کرنے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دے دیا گیاہے جس کے تحت مندرہ میں سپورٹس کمپلیکس کا جلد افتتاح ہو گا ۔

اس حوالے سے انہوں نے سپورٹس جرنلسٹس کو نمائشی میچ کھیلنے کی دعوت بھی دی اور کہاکہ یتیم بچوں کی سپورٹس سرگرمیوں کو نمایاں کیا جائے تاکہ یتیم بچے تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکیں ۔عبدالمجید امجد نے کہاکہ پاکستان ہاکی کے قومی و نامور کھلاڑی محمد نصیر بھی انجمن فیض الاسلام سے فارغ التحصیل ہیں جو کہ بڑا اعزاز ہے ۔