مصور پر امن اور خوبصورت پاکستان کا تشخص اجاگر کرتے ہیں ،بلیغ الرحمٰن

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:53

مصور پر امن اور خوبصورت پاکستان کا تشخص اجاگر کرتے ہیں ،بلیغ الرحمٰن
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر برائے تعلیم و فنی تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا،قیام امن کی بدولت ملک میںفنون لطیفہ کی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں ،نیشنل کالج آف آرٹس پر امن اور خوبصورت پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے میں مصروف ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نیشنل کالج آف آرٹس راولپنڈی کیمپس میں ’’فساد زدہ علاقوں میں ثقافتی اقدار کا عکس ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں جس وقت مسلم لیگ ن کی حکومت بر سراقتدار ؔآئی تو ملک میں دہشت گردی کا دوردورہ تھا تاھم وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے فوج ،رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی باہم مشاورت سے نئی پالیسیاں تشکیل دیں جس کے نتیجے میں 2017تک ملک میں دہشت گردی کا گراف تیزی سے نیچے آیا ہے ،حکومتی اقدامات کی بدولت کراچی میں دہشت گردی ،قتل و غارت اور جرائم کا خاتمہ ہوا ،کوئٹہ ،بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں بھی امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نیشنل کالج آف آرٹس فنون لطیفہ کے احیاء میں کلیدی کردار پر خراج تحسین کا مستحق ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر این سی اے اعظم جمال ،پروفیسر ظفر اقبال ،پروفیسر گیتی آراء ،ایسوسی ایٹ پروفیسر زاہد عثمان ،عمران احمد ،فخر اللہ طاہر ،پروفیسر عطیہ ،شازیہ مرزا،اسسٹنٹ پروفیسر مہر بانو خٹک ،نادیہ بتول حسین ،فاطمہ حسین ،زارا حسین سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر پرنسپل این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضٰی جعفری کو وزارت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی اور کہاکہ حکومت ملک میں فنون لطیفہ کی ترویج کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ وفاقی وزیر برائے تعلیم و فنی تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن کو ورکشاپ کے افتتاح کے بعد نمائش کا دورہ کرایا گیا اور فساد زدہ علاقوں کی خواتین کے ہاتھوں سے تیار کردہ فن پاروں کی بابت بریفنگ دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :