راولپنڈی سمیت دیگر 8بڑے شہروں میں ماڈل قبرستانوں کے قیام کے لئے زمین کی نشاندہی کا عمل مکمل

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:53

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) راولپنڈی سمیت دیگر 8بڑے شہروں میں ماڈل قبرستانوں کے قیام کے لئے زمین کی نشاندہی کا عمل مکمل کر لیا گیااور پنجاب حکومت نے صوبائی ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور 8 بڑے شہروں میں شہر خموشاں کی طرز پر ماڈل قبرستان بنانے کا پروگرام فی الفور شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منصوبے کے تحت شہر خموشاں کی طرز پر صوبے کے تمام اضلاع میں ماڈل قبرستان بنائے جائیں گے ، ماڈل قبرستان بنانے کے لئے راولپنڈی سمیت دیگر 8بڑے شہروں میں زمین کی نشاندہی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اس منصوبے پر عملدرآمد کے لئے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سٹیرنگ کمیٹی اور پنجاب شہر خموشاں اتھارٹی مربوط انداز سے اس اہم پراجیکٹ کو آگے بڑھائیں گے۔ماڈل قبرستانوں کی اراضی کی اتھارٹی کو جلد منتقلی کے لیے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔