فلم ’’پدماوتی‘‘بنانے کی اصل وجہ فلم ’’امراپالی ‘‘ سے متاثر ہونا ہے،سنجے لیلا بھنسالی

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:48

فلم ’’پدماوتی‘‘بنانے کی اصل وجہ فلم ’’امراپالی ‘‘ سے متاثر ہونا ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) بالی وڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ فلم ’’پدماوتی‘‘بنانے کی اصل وجہ فلم ’’امراپالی ‘‘ سے متاثر ہونا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے کہاکہ فلم ’’پدماوتی ‘‘ تعریفی نظم ’’پدماوت‘‘ پر مبنی ہے اور یہ فلم بنانے کی اصل وجہ یہ نظم ہی نہیںبلکہ 1966 ء میں بنائی گئی فلم ’’امراپالی ‘‘ میں ماضی کی اداکارہ وجنتھی مالا سے بھی متاثر ہوکر بنانا ہے ، فلم ’’پدماوتی‘‘میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا کردار ماضی کی معروف اداکارہ وجنتھی مالا سے متاثر ہو کر لیا گیا ہے۔

فلم ’’امراپالی ‘‘ سے متاثر ہے۔ فلم میں شاہد کپور ،رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ،فلم یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :