علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں کے داخلوں میں طلبہ و طالبات کی غیرمعمولی دلچسپی، اب تک داخلہ فارم خریدنے والوں کی تعداد تین لاکھ 75 ہزار تک پہنچ گئی

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں کے جاری داخلوں میں ملک بھر سے طلبہ و طالبات کی غیر معمولی دلچسپی ،ْ رواں سمسٹرمیں اب تک داخلہ فارم خریدنے والوں کی تعداد تین لاکھ 75 ہزار تک پہنچ گئی ہے جو سمسٹر بہار کے مقابلے میں نمایاںاضافہ ہے۔ بینکوں پر بے حد رش اور طلبہ کی درخواستوں پر تاریخ میں دو دفعہ توسیع کے بعد داخلوں کی آخری تاریخ 23 اکتوبر مقرر کی گئی ہے جس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

طلبہ کا یونیورسٹی پر بڑھتا ہوا اعتماد اور ان کی دلچسپی گذشتہ تین سال کے عرصے میں یونیورسٹی کی طرف سے ان کی سہولتوں میں اضافے کے لئے کئے گئے اقدامات کا نتیجہ ہے۔ داخلہ فارم کی سیل میں زیادہ تعداد یونیورسٹی کے ٹیچرز ٹریننگ پروگرامزکی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز میں 5۔اسپیشلائزیشن کے ساتھ ایک سال دورانیہ کا ایم ایڈ پروگرام اور ڈیڑھ ،ْ اڑھائی اور چار سال دورانیہ کے بی ایڈ پروگرامز شامل ہیں۔

ایم ایڈ پروگرام سیکنڈری ٹیچر ایجوکیشن ،ْ ایلمنٹری ٹیچر ایجوکیشن ،ْ فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم ،ْ سپیشل ایجوکیشن اور سائنس ایجوکیشن کے شعبوں میں پیش کیا گیا ہے۔ ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلے کی اہلیت ایم اے /ایم ایس سی/بی ایس یا بی اے )آنرز( چار سالہ سیکنڈ ڈویژن ہی،ْ ڈھائی سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلے کیلئے بی ای/بی ایس سی یا مساوی تعلیم سیکنڈ ڈویژن مقرر ہے جبکہ انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ڈویژن بی ایڈ چار سالہ پروگرام میں داخلے کی اہلیت مقرر کی گئی ہے۔

ان پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس شمالی علاقہ جات ،ْ آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں میں قائم یونیورسٹی کے 44۔علاقائی کیمپسسز اور 100۔سے زائد رابطہ دفا تر سے دستیاب ہیں۔سمسٹر خزاں 2017ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :