گلگت بلتستان میں تر قی کے پیہے کو تیز کیا جا ئے ‘ڈاکٹر کاظم نیاز

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:45

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان ڈا کٹر کا ظم نیا ز نے تیسری سیکر ٹریز کمیٹی میٹنگ کی صدارت کر تے ہو ئے تمام محکموںکے انتظامی معتمدین کو ہدا یت کی کہ گلگت بلتستان میں تر قی کے پیئے کو تیز کیا جا ئے اور جلد ازجلد اس علاقے کو تر قی کے اعلیٰ معیار کے مطا بق اس طر ح بنا یا جا ئے کہ پوری دنیا کیلئے رول ما ڈل بن سکے ۔

سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے ڈا کٹر کا ظم نیا زنے تمام سیکرٹریز کو کہا ہے کہ وہ تر قیا تی منصو بوں کے PC-1کو بڑ ے احتیا ط سے مرتب کر یں اور ان میں غلطی کی کوئی گنجا ئش نہ ہو ۔اور وہ محکمے جن کے پا س تیکینکی مہارت مو جود نہیں وہ محکمہ تعمیرات کے انجینئرز کی مدد لے سکیں دیگر محکموں کے تر قیا تی منصو بو ں کے پی سی ون کی تیاری میں مدد کر یں گے تاکہ تر قیا تی منصوبے جلد سے جلد مکمل کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری نے تمام محکمو ں سے ان کی متعلقہ منصوبوں کے بارے میں جا نکاری حاصل کی اور تمام سیکر یٹر یزکو ہدا یت کی گئی کہ وہ اپنے غیر منظور شدہ منصو بوں کے پی سی ون کو جمع کر ایا جا ئے تاکہ متعلقہ فورم میں ان کی منظوری اور ان منصو بوں پر کام شروع کیا جا سکے ۔چیف سیکر یٹری ڈاکٹر کا ظم نیا زنے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام بھرتی کیئے جا نے وا لے آسا میوں کے بارے میں بھی تفصیل سے با ت کی اور حکم دیا کہ ان تمام اسامیوں کو فوری طور پر بھر تیاں عمل میں لا نے کیلئے اقدا مات کریں اس سلسلے میں وفاقی پبلک سروس کمیشن سے رابطہ کیا جا ئے ۔

چیف سیکریٹری نے ریکر وٹمنٹ رو لز کے با ر ے میں ہدا یت دیتے ہو ئے کہا کہ محکمہ جا ت کے معتمدین اپنے محکموں کے زیر التواء کیسز کو فوری طور پر متعلقہ فورم سے منظور کرا کے فیڈ رل پبلک سروس کمیشن کو بھجوا یاجا ئے تاکہ ان پر بھر تی کے عمل کو تیز کیا جا ئے چونکہ گلگت بلتستان میں سروس کے معیار کو بہتر کرناان کی اولین ترجیح ہے ۔