صدر مملکت بنوں پہنچ گئے‘

متعدد منصوبوں کا افتتاح کرینگے

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:45

صدر مملکت بنوں پہنچ گئے‘
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین بدھ کے روز یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے دوسرے کانووکیشن سے خطاب اور خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں تعلیم وتحقیق کے فروغ کے 3 بڑے منصوبوں کے افتتاح کیلئے بنوں پہنچے‘ بنوں پہنچنے پر وفاقی وزیرتعمیرات اکرم خان درانی ‘یونیورسٹی کے وائس چانسلر ‘کمشنر اور ڈی آئی جی بنوں ودیگر سینئر حکام نے ہیلی پیڈ پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔

گورنر خیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت کانووکیشن میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں ڈگریاں اورمیڈل تقسیم کریںگے۔صدر مملکت 3بڑے منصوبوں وومن یونیورسٹی آف سائنس ٹیکنالوجی ‘ سٹوڈنٹس سٹاراپ بزنس سنٹر اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں سرکاری شعبے کے زیر انتظام 2005ء میں قائم کی گئی جوخیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں معیاری تعلیم اور تحقیق کے فروغ میں اہم کردارادا کرہی ہے۔صدر مملکت کی آمد پر یونیورسٹی اساتذہ اور طالب علموںکیجانب سے یونیورسٹی کو خوش آمدید کے بینروں سے سجایاگیاتھا ۔

متعلقہ عنوان :