قصور ‘مخالفین کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق ‘بچی سمیت 3 افراد زخمی

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:35

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) قصور میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق جبکہ 6سالہ بچی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو نواحی علاقہ سوڈیوال کے رہائشی بلوچ قوم سے تعلق رکھنے والے محمداسحاق ،منظور اور رمضان ودیگر اہل خانہ گھر میں موجود تھے کہ پرانی رنجش پر انکے مخالفیں ملزمان پہلوان ، رمضان ودیگرساتھی بدلہ لینے کی نیت سے انکے گھر میں گھس گئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ، جس کے نتیجہ میں محمد اسحاق اور منظور موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ منظور کا بھائی محمد رمضان ،عبدالعزیز اور 6سالہ بچی مہوش گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :