بنوں ‘میر علی میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ‘

2 سیکیورٹی اہلکار شہید دھماکے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کاروائی شروع کر دی

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:35

بنوں ‘میر علی میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ‘
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) بنوں کے نواحی علاقے میر علی میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2اہلکار جاں بحق ہو گئے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کاروائی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں کے نواحی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا ہے۔جس کے نتیجے میں 2اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی میتیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جہاں سے انکو انکے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔دھماکے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :