چین دنیا کے لیے اپنے دروازے بند نہیں کرے گا،نیشنل کانگریس

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:19

چین دنیا کے لیے اپنے دروازے بند نہیں کرے گا،نیشنل کانگریس
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) چین دنیا کے لیے اپنے دروازے بند نہیں کرے گا بلکہ وہ زیادہ سے زیادہ کھلے پن کی پالیسی اختیار کرے گا۔کیونکہ کھلا پن ترقی لاتا ہے،جبکہ اپنے دروازے بند کرنے سے تنہائی حاصل ہوتی ہے،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ خوشحالی کا منصوبہ ہے،اور ہم کھلے پن کی کوششوں کے ذریعے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے یہ بات یہاں ایک رپورٹ میں کئی گئی ہے۔

جو 19ویں چینی کمینوسٹ پارٹی نیشنل کانگریس کے اجلاس میں جاری کی گئی،رپورٹ میں جو 2300 مندوبین میں تقسیم کی گئی ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے چینی مارکیٹو ں تک نمایاں رسائی فراہم کرے گا۔اور خدمات سیکٹر میں بھی کھلے پن کی پالیسی اختیار کرے گا۔

(جاری ہے)

وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے گا۔

ہم اس سلسلے میں ایک منفی فہرست بھی جاری کریں گے۔ جو کاروباری کمپنیاں چین میں رجسٹرڈ ہونگی ان کے ساتھ مصاوی سلوک کیا جائے گا۔ رپورٹ میں غیر ملکی تجارت نئے ماڈلز کو ترقی دینے اور نئی طرز کی تجارت اور چین کے تجارتی معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔چین اپنے مغربی ریجن کو مزید وسیعی کردے گا۔ کیونکہ کھلے پن کی پالیسی سے ہی ترقی حاصل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :