کرپشن کے خلاف چٹان کی طرح ڈٹے رہیں گے،صدر شی

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:19

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) چین کے صدر شی جن پھنگ کہا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہد میں زبردست کامیابی حاصل کرے گی،کرپشن پارٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے،اس خلاف ہماری جنگ کبھی ختم نہیں ہوگی،اور ہم مکمل کامیابی حاصل کرنے تک چٹان کی طرح ڈٹے رہیں گے، انہوں اس عزم کا اظہار کیا کے پارٹی کرپشن برداشت نہیں کرے گی،جو لوگ رشوت دیں گے،یا رشوت لیں گے،دونوں کو سخت سزا دی جائے گی،اور ایسے لوگوں کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا،اگر وہ بیرونی ملک فرار ہوجائیں گے،تو انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے چین واپس لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چین کے صدر شی جن پھنگ نے 19ویں چینی کمینوسٹ پارٹی نیشنل کانگریس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن تمام بیماریوں کی جڑ ہے،اور اس کے لیے زیرو ٹالرینس سے کام لیا جائے گا،

متعلقہ عنوان :