Live Updates

عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے، چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 13:04

عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے، چیف ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -18اکتوبر 2017ء ) :چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت جاری ہے جس میں جہانگیر ترین کے وکیل سکندر بشیر دلائل دے رہے ہیں۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے  کہ 26 اکتوبر سے سارک کانفرنس کے لیے سری لنکا جانا ہے اس لیے عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات