تحریک طالبان پاکستان نے پولیس ٹرک کے قریب دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 اکتوبر 2017 13:03

تحریک طالبان پاکستان نے پولیس ٹرک کے قریب دھماکے کی ذمہ داری قبول کر ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اکتوبر 2017ء) : تحریک طالبان پاکستان نے کوئٹہ کے علاقہ سریاب روڈ پر پولیس وین پر خود کُش ددھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں سریاب کے علاقے سبّی روڈ پر تحریک طالبان پاکستان کے فدائی جانباز موسیٰ رحمہ اللہ سکنہ درہ آدم خیل نے ایلیٹ فورس کے قافلے میں شامل ٹرک سمیت دو ڈاٹسن کے درمیان میں حملہ سر انجام دیا۔

جس سے ایلیٹ فورس کی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور ٹرک مکمل طور پر جل گیا۔ یاد رہے کہ آج صبح کوئٹہ میں سریاب کے علاقے سبی روڈ پر پولیس وین پر بم حملہ ہوا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد شہید اور 22 افراد زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔