پاکستان کےیوم آزادی کی 70ویں سالگرہ پر فوج کے زیر اہتمام پاکستان موٹرریلی کاانعقادہوگا،آئی ایس پی آر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 13:01

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -18اکتوبر 2017ء ):پاکستان کےیوم آزادی کی 70ویں سالگرہ پرپاکستان موٹرریلی کاانعقاد کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کےیوم آزادی کی 70ویں سالگرہ پرپاکستان موٹرریلی کاانعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے زیر اہتمام پاکستان موٹر ریلی 21 سے 31 اکتوبر تک ہو گی۔ریلی خنجراب سےشروع ہوکر گوادر پرختم ہوگی۔ملک بھرسے300 جیپیں ، 500 موٹر سائیکلیں،150 گاڑیاں حصہ لیں گی۔موٹرریلی گلگت،اسلام آباد،جنوبی وزیرستان،کوئٹہ ،کراچی سےگزرےگی۔