ما ر ٹ گرا س دسمبر سے فروری کے سوا سا ل میں 6کٹائیاں د ے سکتا ہے،ماہرین

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:19

سلانوالی۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ جا نوروں کیلئے سبز چا رے کی اتنی ہی ضرورت و اہمیت ہے جتنی کہ انسانی زندگی کیلئے اچھی غذا کی‘ مارٹ گراس ایک دوامی نوعیت کا زودہضم اورغذائیت سے بھرپور متعدد کٹائیاں دینے و الا چا رہ ہے مئی جون کے مہینوںمیں جب چار ے کی کمی ہوجاتی ہے تو اس کمی کو پور اکرنے کیلئے اگیتی مئی سدابہا ر اورما رٹ گرا س چا ر ہ کا شت کیا جاتا ہے‘ ما ر ٹ گرا س سخت سر د ی کے مہینوں دسمبر سے فروری کے سوا سا را سا ل چلتا رہتا ہے اورسا ل میں 6کٹائیاں د ے سکتا ہے‘ مناسب دیکھ بھال سے پیداوار میں تسلسل کے ساتھ ساتھ کئی سال غذائیت بخش زودہضم چار ہ دیتا رہتا ہے‘ گرم مرطوب آ ب و ہو اما رٹ گراس کیلئے مو زوں ترین ہے‘ یہ چا ر ہ سخت گر می کوبھی بر د اشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے‘ بھار ی میرازمین میں ما ر ٹ گر ا س کی زیاد ہ پیداوار حاصل ہوتی ہے

متعلقہ عنوان :