پودوں کی خوراک کیلئے زمین ایک قدرتی ذریعہ ہے ،زرعی ماہرین

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:16

سلانوالی۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)بہاریہ سور ج مکھی کیلئے کھادوں اور آپیاشی کی ضرورت کے حوالہ سے زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ پودو ں کی خوراک کیلئے زمین ایک قدرتی ذریعہ ہے لیکن پودوں کی بہتر نشو ونما کیلئے لگاتارمطلوبہ مقدار میںغذا کی فراہمی زمین کیلئے ممکن نہیں ا س لیے بہتر ین پیداوار حاصل کرنے کیلئے بر وقت اور متناسب مقدار میں کھادوں کا استعمال ضروری ہے‘ کھاد ڈالنے کا طریقہ یہ ہے کہ زمین اور پانی کا تجزیہ کرنے والی لیبارٹری سے اپنی زمین کے نمونے چیک کروائے جائیں اور ان کے آنے وا لے نتائج کے مطابق متوازن کھا د استعمال کی جا ئے کمیائی کھادیں پودے کو نائٹرو جن فاسفورس اورپوٹا ش خوراک مہیا کرتی ہے جوبنیادی اہمیت کے حامل ہیں‘ نائٹرو جن پودوں میں سبز مادہ یعنی کلوروفل بنانے میں اہم کر دار اداکرتی ہے‘ ا س سے ضیائی تالیف کا عمل بہتر اندا ز میں جاری رہتا ہے ‘ا س کے علاو ہ پرو ٹین کا اہم جز ہونے کی وجہ سے یہ توانائی کابھی اہم ذریعہ ہے ‘سور ج مکھی کی فصل کیلئے نائٹرو جن کی آدھی مقداربوائی کے و قت اور ایک چوتھائی پہلی آبپاشی کے ساتھ اور بقیہ ایک چوتھائی مقدار پھولوں کی ڈوڈیاں بنتے وقت استعمال کرنے سے پیداوار کے نتائج میں بہتری ہے آتی ہے‘ فاسفور س پودوں کے خلیوںکا اہم جز ہے اور جڑوں کی نشوونماکیلئے خصوصی اہمیت رکھتی ہے ‘ا س کے علاو ہ بیماریوں کے خلا ف قوت مدافعت دانے کی مضبوطی اور فصل کے وقت پر پکنے کے ساتھ ساتھ نائٹروجنی کھاد کی کار کرد گی بہتر بنانے میں مدددیتی ہے‘ پوٹاش کھاد کی سار ی مقدار بوائی کے وقت زمین کی تیاری کے دورا ن ڈا ل دینی چاہیے ‘ا س سے پود ے میں خورا ک بنا نے کا عمل تیز اوربیج کے وزن میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے نیز پودوں میں پو ٹا ش مضبوطی پیدا کرتی ہے جس سے پودوں کے گرنے کا اہتمال کم ہوجاتا ہے۔