زرخیز رقبوںپر تعمیرا ت شدید غذائی قلت کا موجب بن رہی ہے، زر عی ماہرین

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:16

سلانوالی۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ زرخیزرقبوںپر تعمیرا ت شدید غذائی قلت کا موجب بن رہی ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی آبا د ی کی و جہ سے تعمیرات کا سلسلہ تیزی سے جار ی ہے‘ اسی لیے زمین کے وسائل سے بھرپور استفاد ہ کرنے کیلئے اورزمینی عوارض پرقابوپانے دھرتی کی زرخیزی کوبحال و برقراررکھنے کیلئے جدید طریقوںسے آگاہی کی فراہمی وقت کا تقاضا ہے‘ علا وہ ازیں ا س وقت زرخیز زرعی رقبوں پر ہائوسنگ صنعتی و کمرشل پراجیکٹس کی اندھا دھند تعمیرا ت سے ہما ر ے لیے سنگین غذائی بحران پیداہوسکتے ہیں ‘انتہائی تشویشناک با ت یہ ہے کہ قابل کا شت زرخیز رقبوں پر اندھا دھند تعمیرا ت کے بڑھتے رجحان کوروکنے کیلئے اورقومی غذائی تحفظ کیلئے سنگین خطرا ت سے نمٹنے کیلئے پالیسیوںکا نہ ہونا بھی لمحہ فکریہ ہے‘ ضرورت ا س امر کی ہے کہ قابل کا شت زرخیز رقبوں پراندھا دھند تعمیرا ت کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی جا ئے‘ زمینی زرخیزی بڑھانے اور زمین کی پیداوار ی صلاحیت و زمینی وسائل سے بھرپور استفاد ہ کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر حکمت عملی مرتب کی جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :