فصلوں کی بہترخوارک کیلئے بہترین قسم کی جڑی بوٹی اورکیڑے مار دوائی کا استعمال ضروری ہے ،زرعی ماہرین

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:16

سلانوالی۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ کھادوں اورجڑ ی بوٹیاں مار ادویہ کوملا کر استعمال کرنے کے فوائد بہت زیاد ہ اورتکنیکی ومعاشی حوالہ سے کھادوں کی صنعت میںجدت ہے ‘فصلوں کی بہترخوارک کیلئے بہترین قسم کی جڑی بوٹی اورکیڑے مار دوائی کا استعمال کر نا پڑتاہے اچھی کیڑے اور بوٹی مار ادو یہ کے بغیر کسانوں کی کھادپرکی گئی سرمایہ کار ی ضائع ہوجاتی ہے ‘نئی اگنے والی بوٹیاںایک اچھی بوٹی مارسپرے سے جلدختم کی جاسکتی ہیں‘ زیادہ تر جڑی بوٹی مار دوائی کو موسم سرما‘خزاں اوربہار کے شروع کے وقت میں چھڑ کاجاتا ہے ‘کھادوں کا استعمال پودے کے نکلنے سے پہلے اوربعد میں کیاجاتا ہے‘ ‘ ا گر چھڑ کا ئو کا وقت اورپودوں کے نکلنے کاوقت ایک ہو جا ئے اورمطابقت کا بھی کوئی مسئلہ نہ ہو تو کیڑ ے ما ر اورجڑی بوٹی مار ادو یہ کو کھاد میں ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے‘ جڑی بوٹیوں کوختم کرنے اورفصل کو بہترخورا ک فراہم کر نے کا نظریہ کافی فروغ پاچکا ہے ۔