عوا م کو صحت وتعلیم کی بنیا د ی سہو لیا ت کی فراہمی اور معاشی استحکام مسلم لیگ ن کی حکومت کامنہ بولتاثبوت ہے،سردار شفقت حیات بلوچ

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:16

عوا م کو صحت وتعلیم کی بنیا د ی سہو لیا ت کی فراہمی اور معاشی استحکام ..
سلانوالی۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹر ی سردار شفقت حیات بلوچ نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ملازمتوں کی فراہمی عوام کو صحت وتعلیم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معاشی استحکام مسلم لیگ ن کی حکومت کا اعلی کاکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے ۔سیاسی مخالفین الزاما ت اور انتشار کی سیاست سے باشعورعوا م کو گمراہ نہیں کر سکتے، خیبرسے کرا چی تک عوا م مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہارانہوںنے حلقہ این ا ے 68کے مسلم لیگی عہدیدارا ن اور کارکنا ن کے وفودسے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔ا نہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت کی کار کردگی سے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہے اپوزیشن کو اپناسیاسی مستقبل تاریک نظر آ ر ہا ہے حقیقت یہ ہے کہ حلقہ ا ین ای68کی طرح ملک بھر میں موجود ہ حکو مت نے کثیر مالیت سے ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچا ئے حکومتی کارکردگی اس حوا لہ سے لا ئق تحسین ہے، 2018الیکشن میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کر ے گی ۔

متعلقہ عنوان :